بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شیخ کی قبر پر جاکر قبر کی طرف رخ کرکے دعا کی جائے یا قبلہ رخ ہو کر؟


سوال

مرید اپنے پیر صاحب کی قبر کی زیارت کے لیے جاتا ہے اور وہاں دعا مانگتا ہے تو وہ دعا قبر کی طرف رخ کر کے مانگے یا قبلہ کی طرف؟

جواب

کسی بزرگ یا شیخ کی  قبر پر جاکر دعا کرنی ہو تو  ہاتھ اٹھائے بغیر  ہی دعا کرلینی چاہیے، اور اگر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنی ہو تو  قبلہ کی طرف رخ کرکے ہاتھ اٹھاکر دعا کرلی جائے؛ تاکہ قبر یا صاحبِ قبر سے مانگنے کا شبہ نہ ہو۔ ملفوظات حکیم الامت میں ہے:

”قبر پر ہاتھ اٹھا کر دعا نہ مانگنا چاہیے، حتی کہ دفن کے وقت بھی انتظامِ شریعت اسی میں ملحوظ ہے؛ تا کہ کسی کو یہ شبہ نہ ہو جائے کہ مردہ سے حاجت مانگی جاتی ہے“ ۔(11/164، ط:تالیفات اشرفیہ)

الفتاوى الهندية (5 / 350):
"وإذا أراد الدعاء يقوم مستقبل القبلة، كذا في خزانة الفتاوى". 
فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144102200264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں