بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے طلاق نہ دینے کا حل


سوال

مجھے اپنے شوہر سے طلاق چاہیے اور وہ دبئی میں ہے اور طلاق نہیں دے رہا۔مجھے کوئی حل بتائیں۔

جواب

آپ اپنے خاندان کے بڑوں اور بزرگوں کے سامنے اپنی پریشانیاں اور مسائل  ذکر کر کے ان سےمشورہ کریں کہ  آپ کا اپنے شوہر کے ساتھ رہنا بہتر ہے یا طلاق لے کر الگ ہونا؟  پھر ان کے مشورے  کے مطابق شوہر کے خاندان کے بڑوں سے رابطہ کرکے باہمی مشاورت سے مسائل کا کوئی حل نکالیں۔  خود سے یک طرفہ کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کریں، مشاورت کے بغیر ذاتی رائے کی بنیاد پر کیے گئے فیصلوں سے عموماً ندامت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201759

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں