بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی ناراضگی


سوال

میرے شوہر مجھ سے ناراض ہیں، میں نے ان کی دی ہوئی طلاق کی دھمکی کے بارے میں اپنی ماں کو بتا دیا. بہت معافی مانگی میں نے، لیکن وہ کسی صورت مجھے معاف نہیں کر رہے. ہم فی الحال دو الگ ملکوں میں رہتے ہیں،  کیا بیوی کو گناہ ہے اگر اس کا شوہر اس سے اس طرح ناراض رہے؟

جواب

اپنے شوہر کو  راضی کرنے کی مزید کوشش کرتی رہیں، معافی مانگیں اور  ان کے لیے دعا کریں؛ تاکہ دوبارہ سے تعلقات بحال ہوجائیں۔

اگر اس معاملہ میں آپ کی غلطی نہیں یا تھی  اور آپ نے معافی مانگ لی تو آپ پر کوئی گناہ نہیں۔

حضرت جابررضی اللہ عنہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:

”ثَلَاثٌ لَا تُقْبَلُ لَهُمْ صَلَاةٌ وَلَا يُرْفَعُ لَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ عَمَلٌ:الْعَبْدُ الْآبِقُ مِنْ مَوَالِيهِ حَتَّى يَرْجِعَ فَيَضَعَ يَدَهُ فِي أَيْدِيهِمْ، وَالْمَرْأَةُ السَّاخِطُ عَلَيْهَا زَوْجُهَا حَتَّى يَرْضَى، وَالسَّكْرَانُ حَتَّى يَصْحُوَ“.

ترجمہ: تین افراد ایسے ہیں جن کی نماز قبول نہیں ہوتی اور نہ ہی اُن کا کوئی عمل آسمان پر اُٹھایا جاتا ہے: ایک وہ غلام جو اپنے مالکان کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہو، جب تک کہ وہ واپس آکر اپنا ہاتھ مالکان کے ہاتھ میں نہ دے دے، دوسری وہ عورت جس کا شوہر اُس سے ناراض ہو یہاں تک کہ وہ راضی نہ ہوجائے، اور تیسرا نشہ میں مبتلا شخص جب کہ وہ صحیح نہ ہوجائے۔(شعب الایمان:5202) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں