بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کا یوں کہنا کہ اگر تم نے کھالی گولی تو آپ کو ہوجائے گی سے طلاق


سوال

ایک بیوی اگر اپنے شوہر سے یوں کہے کہ میں حمل کو ضائع کرنے والی گولی کھا لوں گی، اور شوہر یوں کہے کہ "اگر تم نے کھالی گولی تو آپ کو ہوجائی گی"،  اور نیت طلاق کی ہو اور دل میں یہ ہو  کہ میری اجازت کے بغیر اگر کھالی اور پھر شوہر خود بیوی کو گولی کھلائے، اور اس کی اجازت سے کھائے تو بیوی کو طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

شوہر کایوں کہنا کہ "اگر تم نے کھالی گولی تو آپ کو ہوجائی گی"۔ یہ طلاق کے الفاظ نہیں ہیں؛ لہذا اس سے طلاق نہیں ہوگی خواہ بیوی گولی کھائے یا نہ کھائے۔

" کل لفظ لا یحتمل الطلاق لا یقع به الطلاق". ( الفتاویٰ الهندیة، کتاب الطلاق ، الفصل الخامس في الکنایات ۱ ؍ ۳۷۵-۳۷۶) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں