بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر طلاق نہیں دے رہا


سوال

 مجھے اپنے شوہر سے طلاق چاہیے، اور وہ دبئی میں ہے اور طلاق نہیں دے رہا۔ مجھے کوئی حل بتائیں!

جواب

اگر شوہربیوی کے تمام جائز حقوق پورےکرتا ہو تو پھر بیوی کو صبر وشکر کے ساتھ اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہیے،  بغیر شرعی عذر کے طلاق کا مطالبہ کرنے والی عورت کے بارے میں نبی کریمﷺ نے فرمایا  ہے کہ جو عورت اپنے خاوند سے بلا ضرورت طلاق مانگے اس پر جنت کی بو حرام ہوگی۔

اگر شوہر حقوق میں کوتاہی کر رہا ہو تو اس کی تفصیل بتا کر سوال کر لیجیے۔

مشكاة المصابيح (2 / 978):

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أيما امرأة سألت زوجها طلاقاً في غير ما بأس فحرام عليها رائحة الجنة»". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201838

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں