بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شناختی کارڈ نہ بننے کی صورت میں حج کا حکم


سوال

شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں حج واجب ہوگا یانہیں، حال آں کہ بندہ مال دار ہےاور شناختی کارڈ پر کوشش جاری ہے، لیکن بہت کوشش کے باوجود شناختی کھل نہیں رہا !

جواب

صورتِ بالا میں  مذکورہ شخص پر حج فرض تو ہے لیکن چوں کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بغیر جانا ممکن نہیں؛ اس لیے انتظار کرے  اور کوشش جاری رکھے، اگر کسی وقت بن جائے تو حج پر چلاجائے ورنہ جب زندگی میں نہ  کرنے کا خوف غالب ہوجائے تو  حجِ بدل  کی وصیت کرلے۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار (2/ 463):
"( مع أمن الطريق ) أي وقت خروج أهل بلده وإن كان مخيفًا في غيره، بحر. وقدمنا عن اللباب أنه من شروط وجوب الأداء وفي شرحه أنه الأصح، ورجحه في الفتح".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200082

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں