بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شمس الرحمان نام رکھنا


سوال

میرا نام "شمس الرحمان" ہے، اور اکثرلوگ صرف "شمس" کہتے ہیں اور اس کا تلفظ بھی "شم مس" کہتے ہیں جو اچھا نہیں لگتا ، مجھے کسی صحابی کا نام بتائیں یا میری راہ نمائی فرمائیں،مجھے یہ اپنا نام پسند نہیں ہے!

جواب

شمس کے معنی:"سورج ، آفتاب ، وہ بڑا ستارہ جس کے گرد زمین اور سورج کے نظام سے منسلک تمام ستارے گھومتے ہیں، (2) دھوپ "۔

اور شمس الرحمان کا مطلب "رحمن کا آفتاب"، اس نام میں کوئی قباحت تو نہیں ہے، تاہم اگر  کسی وجہ سے نام بدلنا چاہتے ہیں تو انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور نیک مسلمان مردوں  کے  ناموں میں سے کسی نام پر  یا اچھے بامعنی نام  رکھ لیں، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر بھی مختلف اچھے نام اور ان کے معنی موجود ہیں، اس سے بھی کوئی نام منتخب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200273

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں