بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شعبہ افتاء میں مہارت


سوال

شعبہ افتاء میں کیسے تمرین کرنے سے مجھے زیادہ فائدے ہوں گے ؟

جواب

اگر آپ نے تخصص فی الفقہ/ الافتاء نہیں کیا تو اولاً مستند اور ماہر مفتیانِ کرام کی نگرانی میں تخصص فی الفقہ اور فتویٰ کی تمرین کیجیے۔ اور اگر آپ تخصص فی الفقہ اور  تمرینِ افتاء کے مراحل طے کرچکے ہیں تو فتوے میں مہارت کے لیے جہاں قدیم وجدید مآخذ کا وسیع وعمیق مطالعہ ضروری ہے اس سے زیادہ مستند وماہر مفتیانِ کرام کی سرپرستی اور تربیت ضروری ہے، اس کے ساتھ اکابرِ کے اردو فتاویٰ کا مطالعہ اور مستند دینی جامعات کے دارالافتاؤں سے رابطہ بھی اس میں مفید ہوگا، خصوصاً جدید پیش آمدہ مسائل میں اپنی رائے قائم کرنے کی بجائے اکابر کے قائم کردہ دارالافتاؤں کی تحقیق پر اعتماد میں نجات ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202202

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں