بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شریعت کے خلاف (ایک مشت سے کم) داڑھی رکھنے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم، جس کی داڑھی غلطی سے کٹ جائے اس کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص شریعت کے خلاف ڈاڑھی رکھےتو اس کے پیچھے تراویح اور دیگر نمازوں کا کیا حکم ہے؟  اگر کسی شخص سے غلطی سے ڈاڑھی کٹ جائے یا نائی غلطی سے اس کی ڈاڑھی کاٹ دے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

جو شخص داڑھی کاٹ کر ایک مشت سے کم رکھتا ہو اس کے پیچھے تراویح اور دیگر نمازیں پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اگر کسی شخص کی داڑھی غلطی سے کٹ جائے یا نائی غلطی سے اس کی داڑھی کاٹ دے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز تو ہوگا، لیکن اس کی اس بات کی تصدیق کہ داڑھی غلطی سے کٹی ہے اس کے دیگر عمومی حالات پر موقوف ہوگی، اگر وہ عام حالت میں سنت کے موافق داڑھی رکھتا ہو اور کسی وقت ایسا واقعہ پیش آجائے تو اس کی بات مان کر اس کے پیچھے نماز کے جواز کا فتویٰ دیا جائے گا، لیکن اگر وہ وقتاً فوقتاً داڑھی کاٹ کر ایک مشت سے کم کرتا رہتا ہو اور پھر رمضان میں (مثلًا) تراویح کے موقع پر یہ دعویٰ کرے کہ میری داڑھی غلطی سے کٹ گئی ہے تو اس کے بارے میں یہی فتویٰ دیا جائے گا کہ جب تک اس کی داڑھی ایک مشت کے برابر نہ ہوجائے اس وقت تک اس کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201361

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں