بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شرمگاہ دیکھنے سے غسل کا حکم


سوال

 کیا شوہر یا زوجہ کی شرمگاہ دیکھنے سے غسل فرض ہوجاتا ہے؟

جواب

میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا کوئی پسندیدہ عمل نہیں ہے، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نہ تو میں نے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مستور حصہ دیکھا، نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا مستورہ حصہ دیکھا۔ اس کے باوجود اگر کسی نے ایسا کیا تو محض شرمگاہ کو دیکھنے سےغسل فرض نہیں ہوتا، جب تک انزال نہ ہوجائے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143903200051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں