بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شرجیل کسی صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے یا نہیں؟


سوال

میرے بیٹے کا نام ’’شرجیل حسن گیلانی‘‘ ہے،  اسے آٹزم (بچوں کی ایک ذہنی بیماری) کا مسئلہ ہے، بعض  لوگ کہتے ہیں کہ اس کا  نام تبدیل کرو. میں جاننا چاہتی ہوں کہ کیا یہ نام درست نہیں جب کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ایک صحابی رسول کا نام بھی تھا؟  

جواب

’’شرجیل‘‘  نام صحابہ رضی اللہ عنہم کے ناموں میں نہیں ملتا.  صحابہ کے ناموں میں اس سے ملتا جلتا نام ’’شُرَحْبِیْل‘‘ ہے۔  (الاصابہ) بعض لوگ اسی کو  غلط فہمی میں ’’شرجیل‘‘ سمجھ لیتے ہیں، ممکن ہے کہ اسی نام کا درست تلفظ نہ جانتے ہوئے کسی نے ابتدا میں غلط تلفظ کے ساتھ نام رکھا ہو، اور اسی وجہ سے عوام میں مشہور ہوگیا ہو کہ صحابی رسول کا نام ہے۔

بہرحال ’’شرجیل‘‘  نام کے بہت  سے لوگ بالکل صحیح اور بیماری سے سالم ملتے ہیں،  لہذا ’’آٹزم‘‘  کی بیماری کو اس نام سے جوڑنا  ناقابلِفہم ہے. البتہ آپ اپنے بچے کا نام بدلنا چاہیں تو بہتر ہے کہ انبیاءِ  کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں؛  تاکہ ان کے نام کی برکت بھی حاصل ہو۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144104200382

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں