بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شراکت داری میں اختلاف


سوال

میں نے کسی سے کاروبار پارٹنر شپ پر کیا,  ہمارا سیزن ابھی چل رہا تھا,  لیکن میرا پارٹنر جو دل میں بے ایمان ہو گیا خود ہی مجھے واپس گھر بھیج دیا, کیوں کہ میں بیمار ہو گیا تھا، جب کہ خود بھی وہ بیمار ہو گیا تھا تو میں اکیلا کام کرتا رہا،  لیکن اب وہ بے زبان ہو گیا،  قرآن کی روشنی میں زبان کی کیا اہمیت ہے?

جواب

صورتِ  مسئولہ میں معاہدہ  کی پاس داری فریقین پر لازم ہے، خلاف ورزی کرنا جائز نہیں۔ 

قرآنِ مجید میں عہد و پیمان اور عقود پورے کرنے  کا تاکیدی حکم ہے، اور عہد کے بارے میں قیامت میں سوال کیا جائے گا۔ (سورۃ المائدۃ  و  بنی اسرائیل) اور حدیثِ مبارک میں ارشاد ہے کہ جس میں وعدے کی پاس داری نہیں، (گویا)  اس کا کوئی دین نہیں۔ نیز وعدہ خلافی کی نیت رکھتے ہوئے وعدہ کرنا یا وعدہ خلافی کی عادت بنالینا منافق کی نشانی قرار دیا گیا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں