بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کے بعد لڑکی اپنے والدین سے ملنے شوہر کی اجازت سے نکلے، تو ہر قدم پر سو نیکیاں، سو گناہ معاف اور جنت میں سو درجات بلند کئے جاتے ہیں، روایت کی حقیقت


سوال

کیا یہ حدیث ہے :

’’جس بچی کی شادی ہوجائے اور وہ اپنے والدین کی زیارت کی نیت کرلے کہ میں اپنے والدین سے ملنے جا رہی ہوں اور خاندان سے اجازت لے کر جائے اور دل میں یہ نیت ہوں کہ اس عمل سے اللہ راضی ہوں تو اللہ تعالی ہر قدم پر اس کو سو نیکیاں عطا فرمادیتے ہیں، سو گناہ معاف کردیتے ہیں، اور جنت میں سو درجے بلند کردیتے ہیں‘‘؟

جواب

کافی تلاش کے باوجود ایسی کوئی حدیث نہیں ملی۔  مذکورہ مضمون کو حدیث کے طور پر بیان کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200343

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں