بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کی مختلف رسومات


سوال

 شادی میں جو رسومات ادا کی جاتی ہیں ان کا کیا حکم ہے؟ 1۔ مایوں۔  2۔مہندی۔  3۔ شادی والے دن ہار (پھوپھا ہی پہنائیں گے) اور پیسے دینے ہوتے ہیں۔ 4۔ دودھ پلائی۔  5۔ کاجل لگائی (بھابھی ہی لگائی گی) اور پیسے دینے ہوتے ہیں۔  6۔ گیٹ رکائی۔  7۔جوتا چھپائی۔ 8۔ مخلوط مجالس۔  9۔ دولہا کا دولہن کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھنا۔  10۔ رخصتی کے وقت دلہن کے سر پر قرآن رکھنا۔

جواب

مذکورہ  تمام رسومات قابلِ ترک اورقابلِ اصلاح ہیں.شادی بیاہ کے معاملات میں بھی شرعی حدود کی پابندی ضروری ہے۔ البتہ نکاح ہوچکا ہو اور دیگر شرعی موانع نہ ہوں تو دولہا دلہن ساتھ  بیٹھ سکتے ہیں، نکاح سے پہلے یا دیگر ممنوعات کی صورت میں اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200086

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں