بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پسند کی شادی


سوال

اگر میں کسی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، انہیں پسند کرتا ہوں، لیکن ان کے والدین تھوڑے غصہ والے ہیں تو میں ایسا کیا عمل کروں کہ ان کے دل میں میرے لیے محبت پیدا ہو؟ کیا میں ان کے والد سے بنا کچھ بتائے اپنے تعلقات بڑھا کر ان کا دل جیتوں کہ ان کو لگے کہ میں ان کی بیٹی کو خوش رکھ سکوں گا یا ان کی بیٹی سے ہی کہوں کہ انہیں بتا دیں؟ لیکن  ان کی بیٹی اگر ایسا کرے گی تو ان کو برا بھی لگے گا، اور پہلے والے طریقے میں ان کا دل جیت کر ارینج میرج کروں؟ میں پریشان ہوں، اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ بس جلد میرا نکاح کروا دیں۔ میری راہ نمائی فرمائیں!

جواب

نکاح کےمعاملہ میں  لڑکے اور لڑکی کو چاہیے  کہ وہ اپنا فیصلہ خود کرنے کے بجائے یہ معاملہ اپنے والدین اور خاندان کے بڑوں کے حوالہ کر دیں، اور وہ جو فیصلہ کریں اس پر اعتماد کریں؛ کیوں کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ اولاد کے حق میں بہتر سمجھ کر ہی کریں گے۔ اور  اگر آپ  خود کسی جگہ شادی کرنا چاہتے ہیں اور رشتہ دین داری اور دیگر امور میں مناسب ہے تو اس کا بھی بہتر طریقہ یہ ہی ہے کہ آپ خود فیصلہ کرنے کی بجائے اپنے والدین یا بڑوں میں سے کسی کو اس معاملہ کی اطلاع کریں اور ان سے اس معاملہ کی تکمیل کی درخواست کریں، پھر وہ جو تدبیر مناسب سمجھیں گے اختیار کر لیں گے اور  اسی میں خیر ہو گی ان شاء اللہ۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں