بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی میں تاخیر ہورہی ہے کیا کیا جائے؟


سوال

میری منگنی کو  5 سال ہو گئے ہیں,  مگر میری شادی میں مسلسل رکاوٹ آ رہی ہے,  میرے سالے مجھے شادی کے لیے مسلسل صرف آسرے دے رہے ہیں,  مجھے کیا کرنا چاہیے اس حال میں؟

جواب

رشتہ طے ہوجانے کے بعد بلاوجہ نکاح میں تاخیر کرنا شرعاً پسندیدہ نہیں ہے، اپنے بڑوں کے ذریعہ لڑکی کے سرپرست سے اس بارے میں بات کرکے اس مسئلے کو حل کریں۔ باقی آپ  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں:

 ﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾ 

اورصبح وشام سورہ واقعہ اور سورہ طارق پابندی سے پڑھیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200797

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں