بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی سے پہلے ناجائز تعلق ہو تو نکاح کا حکم


سوال

اگر شادی سے پہلے آپس میں تعلق تھا، پھر شادی ہوگئی، لیکن شادی سے پہلے ان کا ناجائز تعلق تھا تو اب کیا کریں؟ کیا الگ ہوجائیں اور شادی کو بھی کافی ٹائم ہو گیا ہو تو کیا حکم ہے ؟ کیوں کے جس سے زنا کیا ہو اس سے نکاح تو جائز نہیں۔

زنا کسے کہتے ہیں؟ مطلب وہ کیا عمل ہے جس کو کرنے سے زنا ہوتا ہے اورجس کے کرنے کے بعد آپس میں نکاح نہیں ہوتا؟

جواب

مرد و عورت کا شادی کے بغیر آپس میں تعلق قائم رکھنا بہت بڑا گناہ ہے، اس کے لیے دنیا اور آخرت دونوں جگہ سخت سزا ہے، تاہم اگر کسی مرد کا کسی عورت کے ساتھ تعلق ہو پھر وہ نکاح کرلیں تو ان کا نکاح کرنا شرعاً درست ہے، یہ کہنا  درست نہیں کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے بدکاری کی ہو تو اس کے لیے اس سے نکاح کرنا درست نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (3 / 49):

"لو نكحها الزاني حل له وطؤها اتفاقًا". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں