بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی سے پہلے بیوی کا نامحرم کے ساتھ تصویر کھچوانا


سوال

عورت کا شادی سے پہلے نامحرموں کے ساتھ تصویر کھچوانا، اب شادی کے بعد شوہر نے کسی طریقے سے دیکھ لیا ہے اور شوہر کو یہ چیز سخت نا پسند ہے تو اس میں شوہر کو شریعت کیا حکم دیتی ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ تصویرکھینچنا اور کھچوانا شرعاً جائز نہیں، عورت کا غیر محرم کے ساتھ تصویر کھنچوانا دہرے گناہ کا سبب ہے، لہذا مذکورہ خاتون کا شادی سے پہلے غیر محرم شخص کے ساتھ تصویر کھنچوانا شرعاً جائز نہیں تھا، اگر شوہر کو اس کی غیر محرم کے ساتھ تصویر کھچوانے کا علم ہو چکا ہے اور خاتون اس گناہ سے توبہ کرچکی ہے  اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کرچکی ہے تو شوہر کو چاہیے کہ وہ اسے معاف کردے، اور اس بات پر آئندہ طعنہ بھی نہ دے۔ البتہ آئندہ وہ بیوی کو پاکیزہ ماحول فراہم کرے، تاکہ دوبارہ ایسا موقع نہ آئے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں