بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیکیورٹی ڈپازٹ پر دی ہوئی رقم پر زکات کا حکم


سوال

میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں اور 78000 روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ ادا کیا ہوا ہے تو کیا اس پر زکات ہو گی؟ اور ہو گی تو کتنی ہو گی؟ چار سال سے رہ رہا ہوں۔

جواب

جو رقم بطورِ ڈپازٹ جمع کرائی جاتی ہے اس کی حیثیت امانت کی ہوتی ہے اور بالآخر وہ رقم مالک کے پاس واپس آنی ہوتی ہے؛ اس لیے مالک پر مذکورہ رقم کی زکات واجب ہو گی، اور جتنے سال گزر جائیں اُن تمام سالوں کا حساب کر کے اُس کی زکات لازم ہو گی، مثلاً 78000 روپے پر چار سالوں کی زکات 7800 بنتی ہے، اس طرح جتنے سال گزر جائیں اُسی حساب سے ہر سال اس رقم پر ڈھائی فیصد زکات لازم ہو گی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں