بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیڑھیاں مسجد سے باہر ہوں تو اعتکاف کا حکم


سوال

ایک مسجد  کی سیڑھیاں بالائی منزل کو اس طرح جاتی ہیں کہ پہلی دو تین سیڑھیاں مسجد کی حدود کے اندر ہی بنی ہوئی ہیں، لیکن چند ایک سیڑھیاں مسجد سے باہر نکل کر پھر مسجد میں داخل ہوجاتی ہیں، اگر معتکف ایسی سیڑھیوں کو استعمال کرتا ہے تو کیا اس کے اعتکاف پر اثر پڑے گا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں معتکف اگر بغیر کسی شرعی یا طبعی ضرورت کے ان سیڑھیوں کا استعمال کرے گا تو  اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؛ لہذا مسجد  کی انتظامیہ کو چاہیے کہ مسجد کے اندر ہی تمام سیڑھیاں بنوائے، اور جب تک سیڑھیاں سابقہ کیفیت پر رہیں معتکف، دورانِ اعتکاف شرعی یا طبعی ضرورت کے بغیر یہ سیڑھیاں استعمال نہ کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں