بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سینے میں ٹھنڈ کی وجہ سے بیمار رہنے والے بچہ کی شفا کے لیے عمل


سوال

ایک بچہ ہے جو کہ سینہ میں ٹھنڈ  کی وجہ سے ہمیشہ بیمار رہتاہے، ہم نے علاج بہت کیا،  لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا،  آپ سے گزارش ہے کہ کوئی عمل بتا دیں۔

جواب

اللہ پاک آپ کے بچے کو شفاءِ  کاملہ عطا فرمائے۔ آمین!

گیارہ مرتبہ سورۃ الانشراح (الم نشرح) پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ دم والا پانی اس بچہ کو پلاتے رہیں، پانی ختم ہونے پر دوبارہ  مزید پانی پر دم کر کے بچے کو پلائیں، جب تک بچہ  ٹھیک نہ ہو یہ عمل کرتے رہیں۔ 

نیز درج ذیل آیات (آیاتِ شفاء) بھی پانی پر دم کرکے پلائیں:

1: وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ (التوبه 14:9)
2: وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى ٱلصُّدُورِ ( یونس 57:10)
3: يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَٲنُهُۥ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ‌ (النحل 69:16)
4: وَنُنَزِّلُ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ‌ (الإسراء 82:17 )
5: وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِیْنِ (الشعراء 80:86)
6: قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدًى وَشِفَآءٌ (حٰم السجدة 41:44) 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200883

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں