بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیمی انالیسز ٹیسٹ کا حکم


سوال

میری شادی کو چار سال ہوچکے ہیں لیکن تاحال اولاد نہیں ہوئی، جتنے بھی ڈاکٹروں کودکھایا وہ میرے ساتھ میرے شوہر کے لئے بھی سیمی انالیسز کے ٹیسٹ لکھ دیتے ہیں، کیا یہ ٹیسٹ کرواسکتے ہیں؟

جواب

پہلی اہم بات تو یہ ہے کہ اولاد کا دینا اللہ تعالی کی قدرت واختیار میں ہے، وہ جسے چاہے دیتا ہے اور جسے چاہے نہ دے، اس لئے ایک مسلمان کو اس پر پختہ اور غیر متزلزل اعتقاد رکھناا چاہئیے، البتہ اس کی ظاہری وجہ کوئی بیماری یا جسمانی کمزوری معلوم ہو تو اس کا علاج اور تدارک کرنا شرعا جائز ہے ، لہذا علاج معالجہ کی خاطر آپ اور آپ کے شوہر مذکورہ ٹیسٹ کرواسکتے ہیں البتہ مذکورہ ٹیسٹ میں چونکہ مرد کے مادہ منویہ میں تولیدی صلاحیت کی جانچ کی جاتی ہے اس لیے مادہ تو لید کو  جائز طریقہ سے نکالنا چاہیے۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143604200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں