بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیدہ فاطمہ رسول نام رکھنا


سوال

میرا نام "اسد رسول" ہے ،میں اپنی بیٹی کا نام "سیدہ فاطمہ رسول"  رکھنا چاہتا ہوں ،  میرا مطلب یہ ہے کہ یہ نام صحیح ہے کہ نہیں؟

جواب

"فاطمہ"  رسول اللہ ﷺ کی صاحب زادی و لختِ جگر کا نام ہے، "فاطمہ" نام رکھ سکتے ہیں، ان شاء اللہ باعثِ برکت ہوگا۔ باقی شروع میں  "سیدہ" کا سابقہ لگانا سید کے لیے تو درست ہے ، غیر سید کا اپنے آپ کو سید کہنا دھوکا ہوگا۔ نیز فاطمہ کے بعد "رسول" کا لاحقہ نہ لگانا مناسب ہوگا ؛ اگرچہ وہ آپ کے نام کا بھی لاحقہ ہے، لیکن ہمارے ہاں رائج فارسی ترکیب کے مطابق عمومی معنیٰ اور نسبت کے اعتبار سے "سیدہ فاطمہ رسول" کا اولین مصداق حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا ہیں؛ اس لیے اَذہان اس طرف منتقل ہوسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202082

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں