بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سید کون ہیں؟


سوال

 کیا ہر کوئی سید ہو سکتا ہے؟  سید کون لوگ ہیں؟   کس کو سید کہنا درست ہے؟

جواب

1۔2۔3۔  ہر کوئی سید نہیں ہوسکتا،  نیز اصطلاحی و عرفی اعتبار سے ہر کسی کو ’’سید‘‘  کہنا درست نہیں ہے۔  ابتدائی عہد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت عباس رضی اللہ عنہ، حضرت جعفر رضی اللہ عنہ، حضرت عقیل رضی اللہ عنہ کی اولاد اور ان کی نسل کو ’’سید‘‘  کہا جاتا تھا،  لیکن بعد میں یہ اصطلاح خاص ہوگئی، چناں چہ ہمارے عرف میں ’’سید‘‘  صرف وہ گھرانے  ہیں  جو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے صاحب زادگان حضرت حسن و حضرت حسین رضی اللہ عنہما کی اولاد سے ہوں، ان ہی کا لقب  ’’سید‘‘ ہے، اور یہ  ان کی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبی نسبت کی علامت ہے؛ لہٰذا صرف حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کی نسل سے آنے والے گھرانوں کو  ’’سید‘‘ کہنا چاہیے۔

مزید تفصیل کے  لیے درج ذیل جاشدہ فتاوی:

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/سادات-کا-اپنے-نام-کے-ساتھ-سید-یا-علی-لکھنا/03-07-2018

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/حضرت-عباس-کی-اولاد-بھی-سید-ہیں-144104200420/10-12-2019

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200533

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں