1: کیا سگے بھائی کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
2: اگر ہاں تو کسی کو بتائے بغیر زکوۃ دی جاسکتی ہے؟
3: کیا زکوۃ کے پیسوں سے پرندے آزاد کیے جاسکتے ہیں؟
1: اگر سگا بھائی مستحق زکوۃ ہے تو اس کو زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے، بلکہ اس کو زکوۃ کی رقم دینا زیادہ باعث ثواب ہوگا، زکوۃ کی ادائیگی کا ثواب الگ اور رشتہ داری کا لحاظ رکھنے اور صلہ رحمی کرنے کا ثواب الگ۔
2: جی ہاں !مستحق کو بغیر بتائے زکوۃ دی جاسکتی ہے۔
3: زکوۃ کی رقم سےپرندے خرید کر آزاد نہیں کیے جاسکتے۔
فتوی نمبر : 143609200017
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن