بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سگنل توڑنا


سوال

اگر سگنل بند ہو اور سامنے گاڑیاں بھی نہ ہوں اور صبح کا ٹائم ہو اور رش نہ ہو تو کیا سگنل توڑ سکتے ہیں؟

جواب

ایسی حالت میں بھی سگنل نہیں توڑنا چاہیے، اس لیے کہ  اس وقت میں بھی کہیں سے اچانک گاڑی آسکتی ہے جس سے نقصان کا خطرہ ہے،  اور شریعت کسی  بھی ایسے عمل کی اجازت نہیں دیتی جس سے انسان کی جان یا مال کو خطرہ لاحق ہو۔ نیز اس میں ملک کے  جائز قوانین کی خؒلاف ورزی بھی ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم


فتوی نمبر : 143908200229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں