بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوشی کھانے کا حکم


سوال

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ “سوشی” (sushi) جو کہ ایک جاپانی ڈش ہے، کھانا کیسا ہے؟ سوشی میں کچی مچھلی کے گوشت کے چھوٹے سے ٹکڑے کے ساتھ تھوڑے سے ابلے چاول چپکائے جاتے ہیں پھر ان کو seaweed کی پٹی میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ seaweed دراصل سمندی گھاس یا ایک قسم کی سمندری کائی ہوتی ہے جس کو مشین سے پروسس کر کے سموسے کی پٹیوں کی شکل دی جاتی ہے۔ تو کیا یہ سی ویڈ اور کچی مچھلی کھانا جائز ہے ؟ کراچی میں اس کے دو تین ریسٹورنٹ کھل چکے ہیں اور لوگ جاتے ہیں۔ 

جواب

مذکورہ ڈش کے اجزاء اگر صرف وہی ہیں جو سوال میں مذکور ہیں تو مذکورہ کھانادرست ہے،البتہ اگر کچا گوشت صحت کے لیے مضر ہوتو اس کاکھانادرست نہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200043

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں