بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ بقرہ اور سورہ آلِ عمران ایک ساتھ پوری سورت پڑھنی چاہییں یا تھوڑی کر کے بھی پڑھ سکتے ہیں ؟


سوال

میں نے پڑھا تھا کہ سورہ بقرہ اور سورہ  آلِ عمران پڑھا کرو،  یہ اپنے پڑھنے والوں کے لیے قیامت کے دن سفارش کریں گی۔ سوال یہ ہے کہ ان کو ایک ساتھ پوری سورت پڑھنی چاہیے یا تھوڑی کر کے بھی پڑھ سکتے ہیں ?جیسا کہ 2 رکوع یا آدھا یا پاؤ سپارہ روزانہ کر کے پڑھ سکتے ہیں?

جواب

زیادہ افضل بات یہ ہے کہ پوری ایک ساتھ پڑھی جائے ، لیکن چوں کہ یہ سورتیں کافی طویل ہیں، اس لیے اگر ایک ساتھ پوری پڑھنے کی استطاعت نہ ہو تو تھوڑی تھوڑی کرکے بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200548

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں