بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورت ملانے میں تاخیر سے سجدہ سہو


سوال

مصلی اپنی نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانےسے پہلےاتنی دیر خاموش رہے جس میں تین چار مرتبہ ’’سبحان الله‘‘ پڑھ سکے تو مصلی پر سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سجدۂ سہو لازم ہے۔

الفتاوى الهندية (1 / 126):
"ولايجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي".

فتاوی دار العلوم دیوبند میں ہے:

’’در اصل سجدہ سہو ترک واجب سے ہی لازم ہوتا ہے، مگر چوں کہ تاخیرِ واجب میں بھی ترکِ واجب لازم آتا ہے اس لیے تاخیرِ واجب سے بھی سجدۂ سہو لازم آتا ہے‘‘۔ (۴ / ۲۶۶، دار الاشاعت)

بہشتی زیور میں ہے:

’’الحمد للہ پڑھ کے سوچنے لگی کہ کون سی سورت پڑھوں اور اس سوچ بچار میں اتنی دیر لگ گئی جتنی دیر میں تین مرتبہ ’’سبحان الله‘‘ کہہ سکتی ہے تو بھی سجدہ سہو واجب ہے‘‘۔ (ص ۹۸، بہشتی زیور مکمل، توصیف پبلیکیشنز) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں