بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سودی لاٹری


سوال

ہمارے یہاں ایک لاٹری ہے، جس میں مسلم اور غیر مسلم سب پیسے ڈالتے ہیں، پھر مہینے میں ایک بار قرعہ اندازی ہوتی ہے، جس میں جس کا نام نکلا اس کو دے دیتے ہیں اور جو پرائز ہے وہ مقرر ہے جیسے کہ اس مہینے کو 12 لاکھ ملے گا جس کا نام نکلا چاہے ،قرعہ اندازی کرنے والوں کے پاس پیسے جتنے بھی جمع ہو گیا ہو، ان کو دینا بس 12 ہی لاکھ ہے، کیا ان پیسوں سے وہ اپنی حلال ضروریات پوری کر سکتا ہے؟

جواب

اگر ہر شخص 12 لاکھ روپے جمع کروائے اور اسے 12 لاکھ پیشگی یا بعد میں ملیں تو مذکورہ قرعہ اندازی جائز ہے، (گویا یہ بی سی کی ہی صورت ہوگی) لیکن اگر کوئی شخص 12 لاکھ سے کم یا زیادہ جمع کروائے اور اسے 12 لاکھ ملیں تو یہ معاملہ سود ہے، لہذا اس سے اجتناب کیا جائے۔  فقط وا للہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں