بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سودی قرضہ دینے والی کمپنی میں ملازمت


سوال

میں ایک فائینشل کمپنی (مالیاتی ادارے) میں کام کرتا ہوں اور ان کے کام کرنے کا طریقہ  یہ ہے کہ  کمپنی جس کو  گاڑی یا گھر لینا ہوتا ہے اسے دلوا کر دیتی ہے، 20 ٪ ڈاؤن پیمنٹ  خریدار کرتا ہے اور  80  فیصد فائنانس کمپنی کرتی ہے،  اور جو 80 فیصد  بقیہ رقم ہوتی ہے اس پر سال میں 10 ٪ فیصد مارک اپ  رقم چارج کرتی ہے ، اور ماہانہ قسطیں جو اس کی بنتی ہیں  وہ اسے دینی پڑتی ہیں ہر مہینہ، اس کے علاوہ وہ کسی بھی طرح وہ اضافی رقم چارج نہیں کرتی ، براہ مہربانی کیا میں اس کمپنی میں کام  کرسکتا ہوں َ؟

جواب

اگر کمپنی کا یہی کام ہے کہ وہ لوگوں کو گھر یا گاڑی کی خریداری کے لیے بطورِ قرض رقم دیتی ہے اور اس پر مارک اپ وصول کرتی ہے تو ایسی کمپنی میں کام کرنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں