بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سودی قرضہ جات کے رپن کی لکھاپڑی کی ملازمت


سوال

ایک فرم بی پی او  نامی ہے، جس کا کام امریکہ کی رہن کمپنیوں کے حسابات کی ڈیٹا انٹری ہے، یہ رہن سودی قرضہ جات کے معاملے میں ہوتا ہے۔رہن کے یہ حسابات  سکین شدہ کاغذات کی صورت میں پاکستان اور بنگلور کے دفاتر میں بھیجے جاتے ہیں جہاں یہ کاغذات ان کمپنیوں کے دافٹ وئیر میں ٹائپ کر کے محفوظ کیے جاتے ہیں۔ اب کیا اس قسم کے ڈیٹا انٹری کی ملازمت ٹھیک ہے؟ 

جواب

بیان کردہ صورت کے مطابق  رہن کے مذکورہ حسابات کا اندارج سودی دستاویز کی لکھت پڑھت میں شمار ہوتا ہے،جس کی بناء پر یہ ملازمت ایک گناہ کے کام میں  معاونت ہے، اس لیے اس قسم کے ڈیٹا انٹری کی ملازمت جائز نہیں۔


فتوی نمبر : 143703200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں