بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سود کی رقم کا مصرف مسجد یا مدرسہ ہوسکتا ہے؟


سوال

میری بیوی نے میزان میں سیونگ اکاونٹ کھلوایا تھا، جو اب میں نے کرنٹ اکاونٹ میں تبدیل کروادیا ہے، سوال یہ ہے کہ سیونگ اکاونٹ میں ملنے والا انٹرسٹ بغیر ثواب کی نیت کے کسی مسجد یا مدرسے میں دے سکتا ہوں؟

 

جواب

مذکورہ رقم کسی بھی مستحق زکاۃ کو ثواب کی نیت کے بغیر دی جاسکتی ہے، اسی طرح مدرسے کے زکاۃ فنڈ میں بھی دی جاسکتی ہے؛ کیوں کہ وہ مدرسے کے مستحق طلبا پر خرچ ہوتا ہے۔ البتہ یہ رقم مسجد میں نہیں دی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143807200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں