بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنتوں کے بعد اجتماعی ہیئت کے ساتھ دعا


سوال

سنتوں کے بعد دعا بہ ہیئتِ اجتماعی کا کیا حکم ہے؟

جواب

فرض نماز کی سنتوں کے بعد اجتماعی دعاکے اہتمام کرنے کا خیر القرون کے زمانہ سے ثبوت نہیں ملتا؛ اس لیے سنتوں کے بعد اجتماعی دعاکامعمول بدعت ہونے کی بناپر واجب الترک ہے۔

مزید دلائل کے لیے ”النفائس المرغوبة في الدعاء بعد المکتوبة“ مؤلفہ حضرت مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ کی فصل اول (کفایت المفتی ص 63 تا 70 ،جلد 4 ،طبع:جامعہ فاروقیہ کراچی) کا مطالعہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں