بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنتوں کی ادائیگی کے دوران اقامت ہوجائے


سوال

اگر ظہر ، عصر اور عشاء کی سنتیں پڑھ رہے ہوں اور اقامت ہوجائے تو کیاکرناچاہیے؟نماز توڑدینی چاہیے یا پوری کرنی چاہیے؟

جواب

ظہر کی سنتوں کی ادائیگی کے دوران فرض نماز شروع ہوجائے تو راجح قول کے مطابق سنتیں چاررکعات مکمل کرکے فرض نماز میں شامل ہوناچاہیے،تاہم اگر دورکعت پر سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہوجائے تو یہ بھی جائز ہے, البتہ اس صورت میں فرض کی ادائیگی کے بعدمذکورہ سنتوں کی ادائیگی کرنا چاہے تو   چاررکعات سنت  مکمل اداکرنا ضروری ہوگا،کیوں کہ ظہر کی چارسنتیں ایک سلام کے ساتھ مسنون ہیں۔

عصر اور عشاء کی سنتوں کی ادائیگی کے دوران اقامت ہوجائے اور تیسری رکعت شروع نہیں کی تو دورکعت پر سلام پھیرکر جماعت میں شامل ہوجائے اور اگر تیسری رکعت شروع کردی ہو تو تخفیف کے ساتھ سنتیں مکمل کرکے فرض نماز میں شامل ہو ،سنتوں کو زیادہ طول نہ دے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200133

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں