بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سنت یا نفل کے تشہد میں فرض نماز کی جماعت شروع ہوجائے


سوال

اگر کوئی شخص فرض نماز کی جماعت سے پہلے اپنی سنت یا نفل نماز ادا کر رہا ہو اور آخری رکعت کے قعدہ میں التحیات پر ہو اور جماعت کے لیے اقامت شروع ہو جائے تو کیا تکبیر اولیٰ یا پہلی صف کا ثواب حاصل کرنے کے لیے التحیات ختم کر کے سلام پھیرا جا سکتا ہے؟ اسی طرح اگر آخری رکعت کے قعدہ میں التحیات پر ہو اور جماعت کھڑی ہو چکی ہو اور پہلی رکعت نکلنے کا اندیشہ ہو تو کیا کرنا بہتر ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص فرض نماز کی جماعت سے پہلے سنت یا نفل نماز کے  آخری رکعت کے قعدہ میں التحیات پڑھ رہا ہو اور جماعت کے لیے اقامت شروع ہوجائے تو تکبیر اولیٰ یا پہلی صف کا ثواب حاصل کرنے کے لیے وہ درود شریف اور دعا پڑھے بغیر سلام نہ پھیرے، بلکہ مختصر درود ( مثلاً:اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ) اور  مختصر دعا (مثلاً:  اَللّٰهُمَّ اغفِرلِی  ) وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر لے ، تاکہ دونوں بھلائیاں حاصل ہوجائیں۔

یہی حکم اس صورت میں ہے جب پہلی رکعت نکلنے کا اندیشہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں