بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنتِ مؤکدہ (بعدیہ) ادا کرنے سے پہلے وقت ختم ہوجانے کا حکم


سوال

ایک شخص انفرادی طور پر نماز کے فرض ادا کر چکا ہوتا ہے، اس دوران اگلی نماز کا وقت داخل ہو جاتا ہے، ایسی صورت میں سنتِ مؤکدہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر کسی نماز کے فرض ادا کرنے کے بعد سنتِ مؤکدہ ادا کرنے سے پہلے اس نماز کا وقت ختم ہو جائے تو پھر سنتِ مؤکدہ کے چھوٹنے پر توبہ و استغفار کرنا چاہیے، تاہم فجر  کی نماز  کی دو سنت کے علاوہ کسی دوسری نماز کی سنتوں کی قضا مشروع نہیں ہے، اور فجر کی نماز کی سنتیں بھی اسی دن زوال سے پہلے پہلے پڑھی جاسکتی ہیں، اس کے بعد ان کی بھی قضا نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200231

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں