بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنت غیر موکدہ اور نفل پڑھنے کا طریقہ


سوال

کیا چار رکعات سنت غیر مؤ کدہ  اور چار  رکعت نفل پڑھنے کا طریقہ ایک ہی طرح ہے؟

جواب

 جی ہاں! سنت غیرمؤکدہ اورنفل نمازچار رکعات کی ادائیگی کا طریقہ یکساں ہے،اس کی تفصیل یہ ہے کہ: سنت غیرمؤکدہ اورنفل نمازمیں (چاررکعات ایک ساتھ پڑھی جائیں تو)پہلے قعدہ میں تشہدکے ساتھ درود شریف ودعا کا پڑھنا اور تیسری رکعت کوثناء اورتعوذسے شروع کرنابھی افضل ہے۔اگرکوئی شخص صرف تشہدپراکتفاکرے اور تیسری رکعت میں ثناء اورتعوذنہ پڑھے تب بھی کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں