بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سمندری پرندہ حلال ہے یا حرام؟


سوال

کیا سمندری پرندہ کھانا حلال ہے، جیسے: ببغاء، بغلا وغیرہ؛ کیوں کہ ان پرندوں کی اکثر غذا سمندر  کے  کنارے پڑی ہوئی سڑی ہوئی مچھلیاں یا کیکڑے اور سمندر کے کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں؟

 

جواب

پرندہ کے حلال اور حرام ہونے کے بارے میں شریعت کا ضابطہ یہ ہے کہ اگر وہ پرندہ چیرپھاڑ کرنے والا ہو  یعنی درندہ صفت ہو تو ایسا پرندہ حلال نہیں ، اور اگر اس میں مذکورہ صفت نہ تو اگرچہ کیڑے وغیرہ کھاتا ہو وہ پرندہ حلال ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200445

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں