بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفید مرغے کے بارے میں حدیث کی تحقیق


سوال

"السیرة الحلبیة" میں ایک روایت ہے، اس کی تحقیق مطلوب ہے:

السيرة الحلبية = إنسان العيون في سيرة الأمين المأمون (3 / 466):

"واقتنى صلى الله عليه وسلم الديك الأبيض، وكان يبيت معه في البيت، وقال: «الديك الأبيض صديقي، وصديق صديقي، وعدو عدوي، والله يحرس دار صاحبه وعشرًا عن يمينها، وعشرًا عن يسارها، وعشرًا من بين يديها، وعشرًا من خلفها» وقد جاء: «اتخذوا الديك الأبيض فإن دارًا فيها ديك أبيض لايقربها شيطان ولا ساحر ولا الدويرات حولها، واتخذوا هذا الحمام المقاصيص في بيوتكم؛ فإنها تلهي الجن عن صبيانكم»".

جواب

یہ حدیث اور اس جیسی چند احادیث جو سفید مرغے کے بارے میں وارد ہوئی ہیں، انہیں علماء نے موضوع قرار دیا ہے، مذکورہ روایت کئی سندوں سے منقول ہے،  جس میں ابوعلی المدینی  عن ابی ہریرۃ ہے اور ابوعلی متروک راوی ہیں،  دوسری سند  میں محمد نامی راوی وضاع ہیں، لہذا اس حدیث کو بیان کرنا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس کی نسبت کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200281

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں