بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سعی کے کچھ چکر رہ جائیں تو کیا حکم ہے؟


سوال

اگر سعی کے دوران کچھ چکر غلطی سے رہ جائیں تو کیا کیا جاۓ؟

جواب

اگر سعی میں ایک، دو یا تین چکر غلطی سے رہ گئے ہیں تو ہر ایک چکر کے بدلے  صدقۃ الفطر کی مقدار کے برابر صدقہ ادا کرنا لازم ہے، اور اگر چار یا اس سے زیادہ چکر رہ گئے ہیں (اور احرام کھول دیا ہے) تو حرم کی حدود میں دم دینا لازم ہوگا، ہاں اگر احرام کھولنے سے پہلے ان کا اعادہ کرلے تو دم ساقط ہوجائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 553):
"(أو) ترك (السعي) أو أكثره أو ركب منه بلا عذر.

(قوله: أو أربعة منه) أما لو ترك أقله ففيه صدقة، كما سيأتي".

وکذا فی غنیۃ الناسک  (ص: 277۔278، ادارۃ القرآن)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201159

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں