بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

 سعودی عرب کے معروف ہوٹل البیک کی مرغی کا حکم


سوال

 سعودی عرب کے معروف ہوٹل ’’البیک‘‘  کی مرغی کا کیا حکم شرعی ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ مرغی کے حلال یا حرام ہونے کا دارومدار  اس کے طریقہ ذبح پر ہے، اگر مرغی کو اسلامی اصولوں پر ذبح کیا جائے تو اس کا گوشت حلال ہو گا اور اگر ایسا نہیں ہے تو اس کا گوشت حلال نہیں ہو گا۔البیک والے اپنی ویب سائٹ پر اس بات کی صراحت کرتے ہیں کہ ان کی مرغی برازیل سے بر آمد شدہ ہے۔

لہذا جب تک کسی با وثوق ذریعہ سے اس بات کا علم نہ ہو جائے کہ اس کا ذبح اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہوتا ہے اس کا کھانا جائز نہیں ہو گا۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

سعودی عرب میں البیک وغیرہ کی مرغی کھانے کا حکم


فتوی نمبر : 144010201158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں