بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری چیز واپس کرنے کا حکم


سوال

سرکاری چیز کس طرح واپس کریں؟

جواب

جو چیز سرکار سے لی ہے، اگر اس کی مقدار معلوم ہے تو اس کو متعلقہ سرکاری ادارے کو واپس کیا جائے، اور اگر مقدار معلوم نہ ہو تو تخمینہ سےمقدار معلوم کرکے کسی تدبیر سے متعلقہ سرکاری ادارے کو واپس کیا جائے، نیز سرکاری ادارے پوری قوم کی ملکیت ہیں، اور ان کی طرف سے عاریتًا   ملنے والی  چیزیں امانت ہیں، اور امانت واپس کرنا ضروری ہے۔

قرآن مجید میں ہے:

{إنَّ لله يأمركم أن تؤدوا الأمانات إلى أهلها} [النساء: 58]

ترجمہ: اللہ تعالی تم کو حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے مستحقین کو پہنچادیا کرو۔

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144112201070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں