بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری نوکری کے حصول کے لیے میڈیکل چیک اپ کے دوران برہنہ ہونے کا حکم


سوال

سرکاری نوکری میں بھرتی ہونے کے لیے ایک پروسیجر ہے میڈیکل کا، جس کا ایک جز ، یہ ہے  کہ امیدوار کومکمل برہنہ کرکے  مکمل چیک اپ کیا جاتاہے،  جو مکمل طور پر قانونی شکل ہے،  اب معلوم یہ کرنا ہے کہ شریعت اس کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

جواب

کسی سخت شرعی عذر (مثلاً بیماری، علاج وغیرہ) کے بغیر بیوی کے علاوہ کسی کے سامنے ستر کھولنا شرعاً جائز نہیں ہے، لہٰذا کسی بھی نوکری کے حصول کے  لیے میڈیکل چیک اپ کے دوران برہنہ ہوکر اپنا ستر دوسروں کے سامنے کھولنا اور دکھانا شرعاً جائز نہیں ہے۔  البتہ کسی بیماری کے علاج کے لیے اگر ڈاکٹر یا طبیب کے سامنے ستر کھولے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو بوقتِ ضرورت بقدرِ  ضرورت اس کی گنجائش ہے۔ اور ڈاکٹر کے لیے بھی حکم ہے کہ وہ حتی الامکان نگاہیں پست رکھ کر علاج کرے اور دل میں استغفار کرتا رہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں