بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری مراعات کا دعوی


سوال

میں پشاور میں گورنمنٹ میں کام کرتا ہوں، حکومت کے قانون کے مطابق جب ہم رات کام کے لیے باہر کسی جگہ گزارتے ہیں تو TA/DAملتا ہے۔

شروع میں مجھے آفیسر نے کہا کہ تم ہیڈ آفس پر رہو، کسی دفتری کام کے لیے اور باہر والا کام تمہاری ٹٰیم خود  کرلے گی، لیکن مجھے آفیسر نے کہا کہ تم اس TA/DA  کا دعوی کرو۔ کیا یہ  میرے لیے جائز ہے؟

جواب

آپ کی مذکورہ مراعات کا جواز آپ کے لیے حکومتی قانون پر منحصر ہے، اگر  سرکاری قانون میں یہ لکھا ہے کہ خود باہر کام کے لیے موجود ہونے پر ہی مراعات ملیں گی، تو آپ کا یہ دعوی جائز نہیں۔ اور اگر یہ ہو کہ اگر ٹٰیم کام کرے، تو بھی آفیسر کو  مراعات ملیں گی، تو آپ دعوی کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200972

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں