بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’سرخاب‘‘ کھانا حلال ہے یا نہیں؟


سوال

کیا سرخاب جسے انگریزی میں pheasant کہتے ہیں حلال ہے ؟

جواب

’’سرخاب‘‘ جسے عربی میں ’’حباریٰ‘‘ اور انگریزی میں ’’Bustard ‘‘ کہتے ہیں بالاتفاق حلال ہے، بلکہ خود رسول اللہ ﷺ سے سرخاب کا کھانا ثابت ہے،  باقی ’’Pheasant ‘‘ انگریزی میں ’’تیتر‘‘ کو کہتے ہیں، اس کا کھانا بھی حلال ہے۔

سنن أبي داود (3/ 354):

"باب في أكل لحم الحبارى

حدثنا الفضل بن سهل، حدثنا إبراهيم بن عبد الرحمن ابن مهدي، حدثني بريه بن عمر بن سفينة، عن أبيه، عن جده، قال: «أكلت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم لحم حبارى»".

بذل المجهود (۵۲۲ ):

"و لحم الحبارى مجمع على حله لا أرى فيه خلافاً".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں