بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سر کٹی تصویر پر مشتمل کپڑے پہن کر نماز پڑھنا


سوال

اگر کسی کپڑے پر کسی پرندے کی تصویر ہو ، اس کا سائز بھی چھوٹا ہو اور اس کا سر بھی نہ بنا ہوا ہو تو کیا اس کپڑے میں نماز پڑھنا اور ان کپڑوں کا پہننا جائز ہے؟

جواب

اگر کسی کپڑے پر ایسی تصویر بنائی گئی ہو جس میں صرف جسم ہو اور سر کاٹ دیا گیا ہو یا بنایا ہی نہ گیا ہو تو ایسے کپڑوں کو پہننا اور اس میں نماز پڑھنا جائز ہو گا۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق (4/ 150):
"(قوله: وأن يكون فوق رأسه أو بين يديه أو بحذائه صورة ) ...... ( قوله: إلا أن تكون صغيرةً )...... ( قوله: أو مقطوع الرأس ) أي سواء كان من الأصل أو كان لها رأس ومحي وسواء كان القطع بخيط خيط على جميع الرأس حتى لم يبق لها أثر أو يطليه بمغرة ونحوها أو بنحته أو بغسله وإنما لم يكره؛ لأنها لاتعبد بدون الرأس عادةً". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144105201127

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں