بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سر پر ایسی جیل لگانا جس میں پانی جذب ہو جاتا ہو


سوال

میں انتہائی عجلت میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں روزانہ طویل سفر کرتا ہوں آفس جانےکے لیے، صبح فجر کی نماز ہونے کے بعد اپنے سر پر Set Wet لگاتا ہوں تاکہ بال اپنی جگہ رکے رہیں، لیکن مجھے یہ بات نہیں معلوم کہ اس Set Wet کے لگانے سے وضو ہوگا کہ نہیں، کیوں کہ یہ جیل لگانے سے بال اپنی جگہ رکے رہتے ہیں. ایسا کرنا میرے لیے ضروری ہے. اور میرے بال اگر ایسا نہیں کرتا تو بے انتہا بکھر جائیں گے اور جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں جاکر اپنی حالت سدھار نہیں سکتا. دوپہر میں پھر میں ظہر کی نماز اسی ڈر سے ادا نہیں کرپاتا کہ میرا وضو تو ہوگا ہی نہیں. گھر پہنچنے تک قریبا" ۳ بج جاتے ہیں، پھر سر کے سارے بال دھوکر وضو کرتا ہوں اور پھر نماز ادا کرتا ہوں.

 اس سلسلے میں جلد از جلد میری بس اتنی راہ نمائی کریں کہ کیا Set Wet لگانے سے میرا وضو اور نماز ہوگی یا نہیں؟  احتیاطاً  نیچے جو internet سےمعلومات ملی ہیں وہ یہ ہیں۔ از راہِ کرم جلد از جلد جواب دیں تاکہ میں اس پریشانی سے بچ سکوں.

جو انٹرنیٹ سے معلومات ملیں وہ یہ ہیں:

 Set Wet hair gels are good for the hair as it is 100% alcohol free and contains pro-vitamin B5, which is a water soluble vitamin that moisturizes the hair, keeping it soft and conditioned.

جواب

صورتِ مسئولہ میں set wet نامی جیل کی جو تفصیل سوال میں بتلائی گئی ہے اگر وہ درست ہے کہ مذکورہ جیل واٹر پروف نہیں ہے اور  مسح کے نتیجہ میں پانی سر کے بالوں تک پہچنے سے مانع نہیں ہے تو  اس صورت میں مذکورہ جیل لگے بالوں پر مسح ہو جائے گا، لہذا آپ نماز میں تاخیر نہ کیا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200769

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں