بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سر اور داڑھی کے بالوں کو رنگنا


سوال

داڑھی اور سر کے سفید بالوں پر براؤن رنگ کرنا چاہیں تو کون سی کمپنی کا رنگ شرعی اصولوں کے مطابق بہتر اور جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ داڑھی اور سر کے بالوں پر کالے رنگ کے علاوہ کوئی بھی دوسرا رنگ لگایا جا سکتا ہے، پھر اس میں کسی کمپنی کی کوئی تخصیص نہیں، جو مناسب سمجھیں اس کو استعمال کر لیں، بشرطیکہ اس رنگ کے اجزا میں نجس چیز نہ ہو۔

"وأما الخضاب بالسواد فمن فعل ذلك من الغزاة؛ لیکون أهیب في عین العدو فهو محمود منه، اتفق علیه المشائخ. ومن فعل ذلك لیزید نفسه للنساء أو لحبب نفسه إلیهن فذلك مکروه، و علیه عامة المشائخ. وبعضهم جوز ذلك من غیر کراهة". (الفتاوى الهندية ۵/۳۵۹)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201140

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں