بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’سدیم‘‘ کا اعراب اور معنیٰ


سوال

’’سدیم‘‘  کے "س"   اور "د"  پر کیا اعراب ہوگا؟  معنی اور مفہوم کے ساتھ وضاحت فرمائیں!  کیا اگر اعراب بدلےگا تو معنی بھی بدلےگا؟

جواب

’’سَدِیم‘‘ (س) کے زبر اور (د) کے زیر کے ساتھ ہی کتبِ لغت میں منقول ہے اور اس کے متعدد معانی ہیں۔

(1)   تھکا ماندہ (2) حیران و پریشان (3) دباؤ کے ساتھ نکلتا ہوا پانی (4) ہلکا کہر ، دھند (5) بے شمار اجرامِ سماویہ کے تصادم سے فضا میں پیدا ہونے والے بادلوں کے چمکتے ہوئے یا پانی سے بھرے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے (دھبے )، (6) کثرت کے ساتھ ذکر کرنے والا۔

بعض معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے، لہذا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

لسان العرب (12/ 285):
"والسَّدِيمُ: التَّعَب. والسَّدِيم: السَّدر. والسَّديمُ: الْمَاءُ المُنْدِفق. والسَّديمُ: الْكَثِيرُ الذِّكْرِ، قَالَ: وَمِنْهُ قَوْلُهُلَا يَذْكرون اللَّهَ إِلَّا سَدْماً. قَالَ اللَّيْثُ: مَاءٌ سُدُمٌ وَهُوَ الَّذِي وَقَعَتْ فِيهِ الأَقْمِشَة والجَوْلانُ حَتَّى يَكَادَ يَنْدَفِنُ، وَقَدْ سَدَمَ يَسْدُمُ. وَيُقَالُ: مَنْهَلٌ سَدُوم فِي مَوْضِعٍ سُدُمٍ؛ وأَنشد:
ومَنْهَلًا ورَدْته سَدُوماً".
تاج العروس (32/ 358):
"(والسَّدِيمُ كَأَمِير: الكَثِير الذِّكْر) ، وَمِنْه قَولُهلَا يذكرُونَ الله إِلا سَدْماً(و) أَيْضاً: (الضَّبابُ الرَّقِيق أَو عَامٌّ) ، وَمِنْه قَول الشَّاعِر:
وَقد حالَ رُكْنٌ من أُحامِرَ دونَهُ ... كأَنّ ذُراه جُلِّلَت بِسَدِيم".
المعجم الوسيط (1/ 424):
"(السديم) التعب والسدر والماء المندفق والضباب الرقيق وبقع سحابية متوهجة أو مغيمة في الفضاء ناشئة عن تكاثف أو تصادم عدد لا يحصى من الأجرام السماوية ومنه المجرة (ج) سدم". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201307

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں